
ہاٹ لائن نیوز : انیل کپور بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں۔ جان ابراہم بھی کسی سے کم نہیں ۔ دونوں نے ریس ٹو، شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا اور پاگل پنتھی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
مداحوں نے ان کے ایک ساتھ کام کو پسند کیا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ جان ابراہم ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کے ہاتھوں مارےجانےسے بال بال بچ گئےتھے۔
2013 میں شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کو ایک مرحلے پر جان ابراہم کو قریب سے شوٹ کرنا پڑا۔ یہ ایک خالی گولی تھی، لیکن اگر بہت قریب سے لگی تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
گولی ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے چلائی گئی۔ انیل کپور کانشانہ خراب تھا اس لیے جان ابراہم کی جان بچ گئی۔ اگر گولی گردن میں لگتی تو وہ مر جاتے ، کم فاصلے کی وجہ سے گولی دس گنا شدت سے گردن کے کونے میں لگی اور جان ابراہم نیچے گر گئے اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے لے جایا گیا۔









