
جانوروں کیلیے اسمارٹ فون متعارف کروادیاگیا
ہاٹ لائن نیوز : موبائل ورلڈ کانگریس کے سالانہ ایونٹ میں ، دنیا بھر کی کمپنیاں بہت ساری دلچسپ نئی مصنوعات متعارف کرارہی ہیں۔ ایک بہت ہی انوکھی چیز کوجی لوکل می نامی کمپنی نے متعارف کرایاہے،جو انسانوں کیلئے نہیں بلکہ پالتو جانوروں کے لئے بنایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ، ٹیکنالوجی کمپنی نے ایک پیٹ فون متعارف کرایاہے ، جسے پالتو جانوروں کیلئے اسمارٹ فون کے طور پر اشتہار دیا جاتا ہے جو دوطرفہ مواصلات کی اجازت دیتا ہے۔
موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ میں دکھایا گیا سمارٹ ڈیوائس پالتو جانوروں کی کال کو پہچان سکتا ہے ، انکے مالکان کو اپنے پالتو جانوروں کی صحت کی نگرانی میں بھی مدد کرتاہے۔ اسمارٹ فونز میں وائی فائی،جی پی ایس،بلوٹوتھ ٹریکنگ کی خصوصیات شامل ہیں









