جانوروں سے محبت کرنے والا مشہور یوٹیوبر کوبرا کے کاٹنے سےہلاک

0
174
جانوروں سے محبت کرنے والا مشہور یوٹیوبر کوبرا کے کاٹنے سےہلاک

ہاٹ لائن نیوز : جانوروں سے محبت کرنے والا جنوبی افریقی یوٹیوبر ‘گراہم ڈنگو’ سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گراہم ڈنگو کی موت 44 سال کی عمر میں ہوئی، وہ کوبرا کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے جاں بحق ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا جس کی اطلاع ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر دی۔

خطرناک جانوروں کےدرمیان رہنے والے گراہم ڈنگو کی اہلیہ کرسٹی نے ہفتے کے روز ان کی موت کی تصدیق کی۔ گراہم ڈنگو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وقف تھا۔ ان کے 3 بچے ہیں۔ ان کے مداح ان کی موت کی خبر سے شدید غمزدہ ہیں۔

کرسٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈنگو نے اس انتہائی مشکل دور میں ناقابل یقین حد تک سخت مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا، “ہم جانتے ہیں کہ وہ یہاں ہمارے ساتھ رہنے کے لیے لڑ رہے تھے اور ہم اس کے لیے ان کے بہت مشکور ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج میرے پیارے شوہر کا انتقال ہوگیا اور ہم سب ان کے آس پاس تھے۔ انہوں نے خیر خواہوں کے تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

گراہم ڈنگو کی اہلیہ نے کہا: “آج اس واقعے کو ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے اور ہمیں دنیا بھر سے دعاؤں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔”

Leave a reply