جائیداد کا تنازع : بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق

0
225
جائیداد کا تنازع : بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : شانگلہ کے علاقے بشام میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق ہوگئے جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا۔

دونوں بیٹے والدین اور بہن پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Leave a reply