ثنا جاوید کا فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ، مداحوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

0
75

معروف اداکارہ اور سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے مداحوں کو خبردار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نام سے بنے دو فیس بک پیجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں ایک ان کا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرا جعلی۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی پیج کو فیس بک (میٹا) کی جانب سے ویری فائیڈ بیج (بلیو ٹک) کیسے مل گیا؟

ثنا جاوید نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی پیج پر شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ یا بیان کو سنجیدہ نہ لیں اور گمراہ کن معلومات سے بچیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے اور متعلقہ حکام کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ثنا نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی اس پیج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جعلی فیس بک پیج نہ صرف ان کے نام اور تصاویر کا استعمال کر رہا ہے بلکہ اس پر بلیو ٹک بھی موجود ہے، جبکہ فالوورز کی تعداد ان کے اصل آفیشل پیج سے بھی زیادہ یعنی 1.7 ملین سے زائد ہے، جب کہ اصل پیج پر 1.2 ملین فالوورز ہیں۔

Leave a reply