تین دن میں 135 گاڑیاں تباہ

ہاٹ لائن نیوز : حماس کے رہنما ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 دنوں میں 135 اسرائیلی گاڑیاں مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 72 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں میں درجنوں صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ القسام کے مجاہدین نے دوبدو کی لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں اور میزائلوں سے دشمن کے مراکز کو بھی تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں میں اسرائیل میں صہیونی اداروں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔









