تیندوا آزاد کشمیر سے 9 سالہ بچی اٹھا کے لے گیا

تیندوا آزاد کشمیر سے 9 سالہ بچی اٹھا کے لے گیا
آزاد کشمیر کے جہلم ویلی میں ایل۔ او۔ سی کے پانڈو سیکٹر کے گاؤں شمالی ڈبراں کے مقام پر تیندوا نے حملہ کر کے نو سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے گاؤں شمالی ڈبراں میں تیندوا گھر کے برآمدے میں کھیلتی ہوئی مصطفیٰ اعوان کی نو سالہ بیٹی کو اٹھا کر لے گیا، علاقہ مکینوں کا پیچھا کرنے پر تیندوا بچی کی گردن سے خون پی کر اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔









