تیل سےبھری 2 گاڑیوں میں خوف ناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

0
143
تیل سےبھری 2 گاڑیوں میں خوف ناک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے واشک میں ایرانی تیل سے بھری 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے گاڑیوں میں سوار 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واشک کے علاقے ناگ کے مقام پر ایرانی تیل سے بھری 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔

لیویز کیمطابق علاقے میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل تھا تاہم سفر کرنے والے مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جلتی ہوئی گاڑیوں سے لاشیں نکالیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شہزاد زہری نے بتایا کہ چاروں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، دونوں گاڑیوں میں سوار افراد کی تعداد 4 سے 5 ہوسکتی ہے، حادثہ تحصیل ناگ میں سوراب چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply