
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی وحیدہ 8 بچوں کی ماں تھی اور اس کے دو شوہر انتقال کر چکے تھے جب کہ تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔ شادی کے معاملے پر بہن بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔
ملزم منیر نے گھریلو جھگڑے کی بنیادپر اپنی بہن وحیدہ کو گولی مارکر قتل کرڈالا، واقعہ اس وقت پیش آیا تھاجب مقتولہ اپنے والدین کے گھرمیں آئی ہوئی تھی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور کے دو پستول کے خول ملے ہیں، مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔









