تیز رفتار ٹریلر نےصنعتکار باپ بیٹے کومار ڈالا

0
148
تیز رفتار ٹریلر نےصنعتکار باپ بیٹے کومار ڈالا

ہاٹ لائن نیوز : ایک کار کراچی کے آئی سی آئی برج پر تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گئی ، جسکے نتیجے میں صنعتکار باپ اور بیٹے کی موت ہوگئی ، جبکہ ایک بیٹا اور رکشہ ڈرائیورزخمی ہوگیا۔

یہ حادثہ نیٹٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی برج تک پیش آیا ، جب ٹریلرنےپیچھے سے ایک کار ، موٹرسائیکل اور رکشہ کوٹکرماردی، اس حادثے کے نتیجے میں ، کارپل۔کی آہنی بارکوتوڑتےہوئےلوہے کے پائپوں پرجاگری۔

صنعتکارمحمد اشرف اور اسکے 40 سالہ بیٹےنوید اشرف موقع پر ہی فوت ہوگئے ، جبکہ محمد اشرف کا دوسرا بیٹا عثمان اشرف اور رکشہ کے ڈرائیور شمس الحق کو شدید زخمی کردیا گیا۔

معلومات موصول ہونےپر ، پولیس جائےوقوعہ پر پہنچی اورٹریلر کو تحویل میں لےلیا اورڈرائیورکی تلاش شروع کردی،جوجائےوقوعہ سےفرارہوگیاتھا۔

Leave a reply