تیز رفتار بس کھائی میں گرنےسے2 افراد جاں بحق، 41 زخمی

0
116

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں گلگت بلتستان سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس ڈرائیور سے کنٹرول کھونے کے بعد کھائی میں جاگری۔ .

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

Leave a reply