تیز بارش کے دوران بس پل سے گر گئی، 8 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے شہر بھٹنڈا میں شدید بارش کے دوران ایک بس پل سے گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں بارش کے دوران بس پل گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پل پر کوئی ریلنگ نہیں تھی، جو بس کو نیچے نالے میں گرنے سے روک سکتی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بس 20 سے زائد مسافروں کو لے کر تلونڈی سابو سے بٹھنڈہ جا رہی تھی۔ مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو نکالا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔
ایک اہلکار نے کہا، “اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا تیز بارش کا ڈرائیور کے بس کا کنٹرول کھونے میں کوئی کردار تھا یا ڈرائیور کی غلطی تھی۔”









