توشہ خانہ قوانین ؛ وصول کنندہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا

0
179

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ترامیم کے تحت اب وہ تحائف وصول کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔

متعلقہ ترامیم کے مطابق اب کسی بھی ریاست کو ملنے والے تحائف کا سرکاری ریکارڈ رکھا جائے گا۔ ان تحائف کو متعلقہ ادارے کی عمارت میں نمایاں جگہ پر رکھنے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

ریاست کی جانب سے ملنے والے تحائف کی صحیح قیمت کا تعین کرنے پر بھی خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحائف کی قیمت کا اندازہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کی فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت نےتوشہ خانہ پالیسی کو بھی منظوری دی تھی۔ اس وقت صدر، وزیراعظم سمیت کابینہ کے ارکان کو 300 امریکی ڈالر سے زیادہ کے تحائف قبول کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ ایسا کوئی بھی تحفہ مروجہ طریقہ کار کے مطابق ادائیگی پر وصول کرنے کی اجازت ہے۔

Leave a reply