
ہاٹ لائن نیوز: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔
آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اورگریڈ 17 سے 22 کےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی سفارش کی۔
اطلاعات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔









