تمام ممالک کے مطالبات مسترد، جنگ جاری رہے گی، اسرائیل

0
208
تمام ممالک کے مطالبات مسترد، جنگ جاری رہے گی، اسرائیل

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا، اتحادیوں اور عرب ممالک کیجانب سے لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے گا اور حزب اللہ کو پوری طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا۔ نیتن یاہو کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس وقت جنگ بندی پر غور نہیں کر رہی اور وہ اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور فرانس کیجانب سے لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس تجویز کی یورپی یونین، آسٹریلیا، کینیڈا، اٹلی، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے بھی حمایت کی ہے۔ یہ ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ جنگ بندی نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کو روکے گی بلکہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

Leave a reply