
تمام قسم کے پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی عائد
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں پلاسٹک کے بیگز پر پابندی عائد کر دی ہے، یہ پابندی کیریئر اور شاپنگ بیگز سمیت ہر قسم کے سائز اور وزن کے پلاسٹک بیگز پر لاگو ہوگی، غیر حل پذیر اور آکسو ڈیگریڈایبل دونوں طرح کے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی ہے۔
اس اقدام سے 2014 کے پلاسٹک مصنوعات کے قوانین میں سختی لانے کے لیے ترمیم بھی کی گئی ہے، پہلے چالیس مائیکرون سے زیادہ موٹے پلاسٹک بیگز کی اجازت تھی، لیکن کابینہ کی منظوری کے 60 دن کے بعد اس پابندی پر عمل درآمد شروع ہو گا۔









