تل ابیب میں چاقوکےوارسے 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : تل ابیب میں چاقوکےحملے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئےجب کہ مشتبہ حملہ آورپولیس کی فائرنگ میں ماراگیا۔
منگل کی شام تل ابیب میں چاقو کےحملےمیں 5 افرادزخمی ہوگئے، حملہ آورکو سیکیورٹی فورسزنےموقع پرہی ہلاک کردیا۔
زخمیوں میں سے4کی حالت خطرےسےباہر ہے جب کہ ایک شخص کی گردن پرگہرےزخم ہیں جسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی حکام کیمطابق چاقو سے حملہ دہشتگردی کی کارروائی تھی، جو ریستوران اور کیفےسےبھرےمصروف علاقےمیں ہوا اور حملہ آور کی شناخت صرف 28 سالہ “غیرملکی” کےطورپرہوئی ہے۔









