تقوی ایمان والوں کی شان ہے، خطبہ حج

تقوی ایمان والوں کی شان ہے، خطبہ حج
شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کو تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا، حرام کاموں سے منع کیا، شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے ، اس سے دور رہو، اللہ نے فساد فی الارض سے منع فرمایا ہے، اے اللہ ،فلسطین میں ہمارے بھائیوں کاخیال رکھنا، ، بے گھر فلسطینیوں کو آسرا عطا کر، فلسطینیوں کو دشمنوں کےشر سے بچا کے رکھ۔
شیخ صالح نے خطبے کے دوران کہا کہ والدین کو ناراض کرنے والا اللہ کو ناراض کرتا ہے، نیک کام کرنے والا اللہ کا محبوب بندہ ہے ،اللہ تعالیٰ کے احکام کو بجا لایا جائے اور اس کی اطاعت کی جائے، منع کردہ چیزوں سے پرہیز کیا جائے، دعا مومن کا ہتھیار ہے ، امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعا کریں، دعا کرنے سے اللہ تعالیٰ غموں کو خوشیوں میں تبدیل کر دیتا ہے ، اللہ تعالی کی رضا جنت سے زیادہ بڑی ہے۔









