تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری

تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے 26 تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرے کے خواہش مند افراد کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں، وزارت مذہبی امور نے 26 کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کرتے ہوئے فہرست ویب سائٹ پر لگا دی ہے۔
ان میں لاہور، کراچی، ساہیوال، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹریول آپریٹرز شامل ہیں جن کی فہرست جاری کی گئی ہے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے صرف ان تصدیق شدہ عمرہ کمنیوں سے بکنگ کروائیں، مزید کمپنیوں کے نام بھی جلد فہرست میں شامل کریں گے۔









