ترک وزیر ٹرانسپورٹ کو تیز رفتاری پر جرمانہ

ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو کو حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انقرہ-نیڈے ہائی وے پر گاڑی چلا رہے تھے۔ ویڈیو میں ایک موقع پر ان کی گاڑی کی رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ تک دیکھی گئی، جو ترکیہ میں مقررہ حد 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کہیں زیادہ ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر موصوف نے خود اعتراف کیا کہ وہ رفتار کی حد سے تجاوز کر بیٹھے تھے، اور اس پر معذرت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہراہ کا معائنہ کر رہے تھے اور نادانستہ طور پر رفتار پر قابو نہ رکھ سکے۔
حکام کی جانب سے عبدالقادر یورالوغلو پر 9,267 ترک لیرا (تقریباً 280 امریکی ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترکیہ میں ہائی ویز پر رفتار کی زیادہ سے زیادہ حد 140 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔









