ترکی میں شدید زلزلے سے خوف و ہراس

0
195
ترکی میں شدید زلزلے سے خوف و ہراس

ترکی میں شدید زلزلے سے خوف و ہراس

ترکیہ کے صوبہ کونیہ سے تقریباً چودہ کلومیٹر دور 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سمیت متعدد قریبی علاقوں میں بھی محسوس ہوئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے،رپورٹس کے مطابق مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہو گئی ہیں، ترکی کا شمار دنیا کے اُن کچھ ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر زیادہ زلزلے آتے ہیں، 2023 میں آنے والا زلزلہ شام اور ترکی کے لیے ہولناک ثابت ہوا تھا، جس میں ترکی میں, 59 ہزار اور شام میں تقریبا 8 ہزار افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بے شمار عمارتیں تباہ ہوئی تھیں۔

Leave a reply