ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان پاکستان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان جلد ہی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچیں گے ، جہاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکا استقبال کرینگے۔
ترک صدر کو پاکستانی مسلح افواج کا اسکواڈ گارڈ آف آنرپیش کریگا ، جبکہ وہ وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں ایک یادگاری پلانٹ بھی لگائینگے۔
پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ ترک صدر کے اعزاز میں فلائی پاس کاانتہائی شاندارمظاہرہ کرینگے