ترکیہ کی جنوبی وزیرستان میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملےکی شدیدمذمت

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خاتمےکےلیے پرعزم ہیں۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم شہداء کی مغفرت کیلیے دعاگو ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔









