ترکیہ میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ کے صوبے بالیسیر کے ضلع کریسی کے نواحی علاقے میں گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
عالمی خبر رساں ادارے کیمطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ گولہ بارود کی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جنکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔








