
اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترقیاتی تعاون کے سلسلے میں تین بڑے منصوبوں کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
جاری اعلامیے کے مطابق تعاون کے جن منصوبوں پر اتفاق ہوا ہے، ان میں کراچی سے روہڑی تک ایم ایل ون سیکشن کی بہتری، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ اور بلوچستان میں واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سے متعلق منصوبہ شامل ہیں۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان اہم قومی منصوبوں کے لیے مالی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکر گزار ہے، اور ان معاہدوں سے ترقیاتی عمل کو مزید مضبوطی ملے گی۔









