تدفین ، شادی کی تقریب اور ہسپتال پر خود کش حملے

ہاٹ لائن نیوز : نائجیریا کے صوبے بورنو میں متعدد مقامات پر خود کش حملوں میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ بورنو کالعدم تنظیم بوکو حرام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ تدفین اور شادی کی تقریب کے علاوہ ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔
بورنو صوبے کے شہر گووزا میں کیے جانیوالے ان خود کش حملوں کو حالیہ برسوں میں نائجیریا کے خانہ جنگی کے حوالے سے انتہائی نوعیت کی وارداتیں قرار دیا جارہا ہے۔









