
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کی تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، دہشت گردوں کے خاتمے اور امن کی بحالی کو یقینی بنایا جائیگا۔









