تحریک انصاف کبھی تحریری مطالبات نہیں دیگی : رانا ثناء اللہ

0
203
تحریک انصاف کبھی تحریری مطالبات نہیں دیگی : رانا ثناء اللہ

علیمہ خان کی مبینہ گفتگو کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مبینہ پیغام کو کھلے عام آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اس گفتگو کا سیدھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف تحریری مطالبات نہیں دیگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی میں لوگ ایک دوسرے کیخلاف ایسی سازشیں اور گھٹیا طریقے آزما رہے ہوں ان سے کیا امید کی جا سکتی ہے، اس جماعت کے لوگ بھی آپس میں لڑ رہے ہیں اور وہ دوسری پارٹیوں سے بھی لڑ رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علیمہ خان کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ جیل میں عمران خان کے مظالم کا جان بوجھ کر پروپیگنڈہ کیا گیا تاکہ لوگوں کو احساس ہو جائے کہ حکومت کیطرف سے بہت ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے۔

Leave a reply