تجارتی جنگ میں بھرپور جواب دیں گے

تجارتی جنگ میں بھرپور جواب دیں گے
امریکا میں تعینات چینی سفیر نے کہا کہ چین تجارتی جنگ میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران تجارتی جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ مشترکہ باہمی راستہ تلاش کرے، امریکی ٹیرف عالمی معیشت کو تباہ کریں گے۔
انھوں نے مشورہ دیا ہے کہ دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے تعلقات میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، باہم ٹکراؤ ہونے کی بجائے پر امن طریقوں سے حل نکالنا چاہیے، اور ہمیں ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد کرنی چاہیے، بجائے اس کے کہ ہم 1 تباہ کن صورت حال میں پھنسیں۔









