تاریخ کی سب سےبڑی ڈیجیٹل چوری

ہاٹ لائن نیوز : دبئی میں کریپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ ہیکرز کے ہدف پرآگئی ہے ، ہیکنگ حملے کے نتیجے میں 1.5 بلین کا نقصان ہوا ہے ، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری کے طور پر بھی بیان کیاجارہاہے۔
اس رپورٹ کیمطابق ، اربوں ڈالرزکی چوری کی خبروں نےکریپٹو کرنسی کی سلامتی اوراستحکام کے بارےمیں خدشات کو جنم دیدیا ہے۔
دبئی کا ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی اس معاملے پر فعال طورپر دیکھ رہاہے۔ ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو دیئے گئے ایک بیان میں ، وارا اتھارٹی نے کہا کہ ہیک اب بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسکی وجہ سے معاملات حل ہونےتک وہ نگرانی کرتے رہینگے۔
ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیاہےکہ دبئی میں بائیٹ کوابھی تک ریگولیٹری لائسنس نہیں دیاگیاہے۔









