تاج محل کوپاک کرنے کے لیے گائے کے گوبر کا استعمال

ہاٹ لائن نیوز: بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو تاج محل کی صفائی کے لیے اپنے ساتھ گائے کا گوبر لے کر آیا جسے پولیس نے موقع پر ہی روک دیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کیمطابق آگرہ پولیس نے ہندو انتہا پسند کی تاج محل کو گنگاجل اور گائے کے گوبر سے صاف کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ہندو انتہا پسند نے ساتھیوں سمیت تاج محل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
شہری احتجاج کو پولیس نے وہیں روک دیا۔ اس نے یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ تاج محل دراصل ایک قدیم ہندو مندر ہے جسے “تیجو محلیہ” کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہاں کسی نے پیشاب کیا تھا اس لیے وہ جگہ اب ناپاک تھی اور اسے مقدس پانی اور گائے کے گوبر سے پاک کرنے کی ضرورت تھی۔









