
ہاٹ لائن نیوز : مالاکنڈ ڈویژن میں تاجروں کی اپیل پر آج ہڑتال کی جارہی ہے۔
مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، اپر ،باجوڑ، بونیر اور لوئر چترال، شانگلہ، اور لوئر دیر میں تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ تمام اضلاع میں تجارتی مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ڈویژن میں کوئی ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔
مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کے مطابق انہیں یکم جولائی سے کسٹم ایکٹ اور انکم ٹیکس کا نفاذ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔









