
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں برائلر مرغی کے تاجروں پر کیسز درج کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نےرجسٹرار آفس کااعتراض برقراررکھتےہوئےدرخواست خارج کردی ۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست پر پہلے آرڈر ہوچکاہے، ایک ہی ایشو پر دوسری بار درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔
جسٹس شاہدبلال حسن نےپنجاب پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن کی درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ممبران کیخلاف آئے روز کیسز درج کئے جارہے ہیں ، پولیس مہنگے داموں برائلر مرغی فروخت کرنے کے الزام پر کیسز درج کررہی ہے،عدالت کے حکم پر برائلر مرغی کی قیمت کے تعین کیلئے کمیٹی بنائی گئی ،کمیٹی برائلر مرغی کی قیمت کا تعین کرتی ہے،برائلر مرغی کے تاجروں کیخلاف غیر قانونی کیسز درج کئے جارہے ہیں لہذا عدالت برائلر مرغی کے تاجروں کیخلاف کیسز درج کرنے سے روکنے کا حکم دے۔









