بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام : رقم میں اضافے کا اعلان

0
356
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام : رقم میں اضافے کا اعلان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو گلگت میں بی آئی ایس پی زونل آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد نے کہا کہ اس سال کے آخر تک بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے بی آئی ایس پی کے مالیاتی بجٹ میں اضافے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں جنوری 2025 سے بے نظیر کفالت کی سہ ماہی قسط 10,500 روپے سے بڑھا کر 13,500 روپے کر دی جائے گی۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ملک بھر میں متحرک رجسٹریشن مراکز کے ذریعے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ مزید برآں، اہل گھرانوں کی سماجی و اقتصادی حالت کا جائزہ لینے کے لیے پہلے سے رجسٹرڈ گھرانوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply