بےروزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ میں خامی کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں روپے کے کھانے مفت حاصل کر لیے

0
96
بےروزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ میں خامی کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں روپے کے کھانے مفت حاصل کر لیے

جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ تاکویا ہیگاشیموتو نے ایک فوڈ ڈیلیوری ایپ میں موجود خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال کے دوران ہزار سے زائد کھانے مفت حاصل کر لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیگاشیموتو نے ایپ پر رابطے کے بغیر ڈیلیوری کا آپشن منتخب کیا اور کھانا موصول ہونے کے باوجود دعویٰ کیا کہ اسے آرڈر نہیں ملا۔ اس کے بعد کمپنی نے اسے ریفنڈ کر دیا۔

ہیگاشیموتو نے اس فراڈ کے لیے فیک ناموں اور جعلی ایڈریسز استعمال کیے اور 124 مختلف اکاؤنٹس بنائے۔ ان اکاؤنٹس کے لیے پری پیڈ کارڈز کا استعمال کیا گیا اور کچھ دن بعد ممبرشپ کینسل کر دی گئی، جس کی وجہ سے حکام کے لیے فراڈ پکڑنا مشکل ہو گیا۔ اس دوران ہیگاشیموتو نے تقریباً 24 ہزار ڈالر (67 لاکھ روپے سے زائد) کے آرڈرز مفت حاصل کیے۔

30 جولائی کو بھی ہیگاشیموتو نے ایک جعلی نام اور ایڈریس کے ذریعے آئس کریم، بینٹوس اور چکن اسٹیکس کا آرڈر حاصل کیا اور 105 ڈالر کا ریفنڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

جاپانی پولیس نے تاکویا ہیگاشیموتو کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ کئی سال سے بے روزگار ہے اور ابتدا میں صرف آزمانا چاہتا تھا، لیکن جب مفت کھانے ملنے لگے تو خود کو روک نہیں سکا۔

Leave a reply