بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

0
221
بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب

ہاٹ لائن نیوز: لاپتہ افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کا ڈرامےکا ڈراپ سین ہوگیا، دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔

لاپتہ شخص کی ایف آئی آر اس شخص کے نام اس سال اپریل میں درج کی گئی تھی، آج اسی شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے میں طیب بلوچ کی شناخت ہوگئی، طیب بلوچ عرف الیاس لالہ نوشکی کا رہائشی تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کا یہ عمل رہا ہے کہ وہ اپنے سرکردہ دہشت گردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈال کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرے۔

اس سے قبل بھی بی ایل اے لاپتہ افراد کے نام پر اپنی سیاست چمکا چکی ہے، دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25 مئی 2022 کو لاپتہ ہوا تھا، یہی دہشت گرد کریم جان گوادر حملے میں دہشت گردی کرتاہوامارا گیاتھا۔

Leave a reply