بیکری مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی آج آخری ڈیڈ لائن

0
239
بیکری مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی آج آخری ڈیڈ لائن

پنجاب حکومت نےبیکری کی اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کیلیے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اور فائن فلور کی قیمتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔ آٹا اور میدہ سستا ہو گیا لیکن بیکری آئٹمز کی قیمت میں ایک روپے کی کمی نہیں ہوئی۔

محکمہ خوراک نے قیمتیں کم کرنے کے لیے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن کے بعد بلا تفریق آپریشن ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے جب کہ کیک رسک، بسکٹ، بن ، کیک اس سے کہیں زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق ہوٹل والوں کو بھی اپنی قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔

Leave a reply