بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کھلاڑی ہارٹ اٹیک سے ہلاک

0
314
بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کھلاڑی ہارٹ اٹیک سے ہلاک

بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے کھلاڑی ہارٹ اٹیک سے ہلاک

انڈیا کے شہر حیدر آباد میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے پچیس سالہ کھلاڑی راکش اچانک زمین پر گر پڑا اور دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، راکش سابق ڈپٹی سرپنچ کا بیٹا تھا وہ ناگول میں رہتا تھا اور نجی کمپنی میں جاب کرتا تھا۔

یہ واقعہ تب پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اچانک وہ زمین پر گرا، ساتھی کھلاڑیوں نے اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

Leave a reply