بیٹے نے والدین کو کنویں میں پھینک دیا

0
179
بیٹے نے والدین کو کنویں میں پھینک دیا

ہاٹ لائن نیوز : ایبٹ آباد میں بے حسی کا انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے دوستوں کیساتھ مل کر والدین کو کنویں میں پھینک دیا۔

تحصیل حویلیاں کے گاؤں ملکاں میں دو ماہ قبل بیٹے قربان علی شاہ نے اپنے دو دوستوں کی مدد سے والد امام علی شاہ کو والدہ کے ہمراہ کنویں میں پھینک دیا تھا جن کی لاشیں کنویں سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بیٹے قربان علی شاہ کو گرفتار کر لیا اور دو دوستوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

Leave a reply