بیٹی کی آخری رسومات : ماں کی تیاری دیکھ کر لوگ آگ بگولہ

0
151
بیٹی کی آخری رسومات : ماں کی تیاری دیکھ کر لوگ آگ بگولہ

ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں ایک خاتون کی جانب سے اپنی مردہ بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ خاتون کی اس حرکت پر لوگوں نے حیرت اور غصے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریسا وائیڈر نامی امریکی خاتون نے اپنی بیٹی کی آخری رسومات کے لیے تیار ہوتے ہوئے خود کو فلمایا اور انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہیں ۔

اپنی بیٹی کی موت پر غمزدہ ہونے کے بجائے، مسکراتے ہوئے اور جھومتے ہوئے ویڈیو شیئر کرنے والی ماں نے اپنی شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’اپنی بیٹی آخری رسومات کے لیے تیار ہو رہی ہوں جہاں میں ایک بار اپنی شادی کے لیے تیار ہو چکی ہوں، میرےلیے اس سے اچھی جگہ کوئی نہیں ہو سکتی۔

Leave a reply