بیوی کے تشدد سے تنگ آکر شوہر گھر سے بھاگ نکلا
ہاٹ لائن نیوز : بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے تعلق رکھنے والا یہ پیشہ ور 4 اگست کو لاپتہ ہو گیا تھا۔اب معلوم ہوا ہے کہ وہ دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں ہے۔ وہ یہ شکایت کرتے ہوئے گھر سے بھاگ گیا کہ اس کی بیوی اسے پریشان کر رہی ہے اور اس کی زندگی پر غلبہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
پولیس نے اس شخص کو اس وقت پایا جب وہ نوئیڈا میں فلم دیکھنے کے بعد سنیما ہال سے باہر آرہا تھا۔ حکام اسے جمعہ کو بنگلور لے گئے۔
بیوی اس شخص کی گمشدگی سے بہت پریشان تھی۔ اس نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ اس کا سراغ لگانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس نے اپنے شوہر کی تصویر اور اس کی گمشدگی کی خبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
یہ شخص اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لیے گھر سے نکلا اور پھر اس نے اپنا سیل نمبر بھی بلاک کر دیا۔ اس شخص نے نوئیڈا پہنچ کر ایک نیا فون سم خریدا۔ جب اس نے اپنے موبائل فون میں سم ڈالی تو پولیس کو اس کی لوکیشن کا علم ہوا۔
جب سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے اسے سینما کے باہر اپنی تحویل میں لینا چاہا تو اس نے مزاحمت کی اور کہا کہ اگر تم چاہو تو مجھے جیل میں ڈال دو لیکن میں اس عورت کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اس نے کہا کہ بیوی ہر معاملے میں لڑتی ہے۔ کھانا کھاتے ہوئے گر جائے تو اس پر بھی ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے۔









