بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے شوہر چور بن گیا

0
192
بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے شوہر چور بن گیا

بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے شوہر چور بن گیا

بھارتی ریاست لکھنؤ میں ایک شوہر اپنی پولیس آفیسر بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے چور بن گیا، شانتی نگر میں پولیس نے سونے کی چین چھیننے کے الزام میں خاتون پولیس افسر کے شوہر کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت شبھم راجپوت کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے جائے وقوعہ اور آس پاس میں لگے 5 سو سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد گرفتار کیا۔

بائیس مئی کو کرشنا دیوی نامی خاتون اپنی بھابھی سے ملنے جا رہی تھی کہ جے۔ بی اسکائی ہلٹن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار شبھم راجپوت ان کی چین اور لاکٹ چھین کر فرار ہو گیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس سے مندر میں بیوی کی سونے کی چین کھو گئی تو اس نے اہلیہ کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے چوری کی۔

Leave a reply