بیوی سے طلاق پر شوہر کا انوکھا جشن

0
155
بیوی سے طلاق پر شوہر کا انوکھا جشن

بیوی سے طلاق پر شوہر کا انوکھا جشن

بھارتی ریاست آسام میں مانک علی نامی شخص نے چالیس لیٹر دودھ سے نہا کر اپنی آزادی کا انوکھا جشن منایا، طلاق کو ایک افسوسناک اور تکلیف دہ مرحلہ سمجھا جاتا ہے، لیکن مانک علی نے اسے نجات قرار دیتے ہوئے جشن منایا، وہ ایک عرصے سے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کے ساتھ تعلقات سے پریشان تھا۔

اس کی بیوی دو بار اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ بھی چکی تھی، اب دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے، مانک علی کو دودھ سے نہاتے ہوئے کہتا ہے، “میں آج آزاد ہو گیا ہوں” اس نے کہا وہ اپنے خاندان کی عزت اور سکون کے لیے خاموش رہا، لیکن اب وہ بوجھ سے نجات حاصل کر کے خوش ہے۔

Leave a reply