بیوی سے تھپڑ کھانے پر ٹرمپ کا میکرون کو انوکھا مشورہ

بیوی سے تھپڑ کھانے پر ٹرمپ کا میکرون کو انوکھا مشورہ
امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون اور ان کی اہلیہ کی وائرل ویڈیو کے بارے مشورہ دیا جسے سننے والے اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائے، امریکی صدر کی طرف سے فرانسیسی صدر کے غیر ملکی دورے کے موقع پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے والے واقعہ پر ردعمل سامنے آیا ہے اور ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو مشورہ دیا، صدر ٹرمپ کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی کی طرف سے فرانسیسی صدر کی وائرل ویڈیو کے بارے سوال پر صورتحال بہت دلچسپ اور پُرمزاح ہو گئی۔
اس موقع پر ٹرمپ بھی اپنی مسکراہٹ کو نہ روک سکے اور صدر ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ بالکل دونوں ٹھیک ہیں، وہ دونوں بہت اچھے ہیں لیکن ان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ دروازہ بند ہی رہے، امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے فرانسیسی صدر کو دیئے گئے دوستانہ مشورے پر اوول آفس قہقوں سے گونجنے لگا۔









