
ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا ۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ، جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس جواد حسن شامل ہونگے ۔
سنگل بینچ نے انتخابات کےلیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا ۔
سنگل بینچ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی ۔









