
ہاٹ لائن نیوز : قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کیمطابق قطر ائرویز کی فلائٹ کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔
ذرائع نے بتایاہےکہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کیساتھ رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جسکے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی کیجانب موڑ لیا۔
ایوی ایشن ذرائع کیمطابق پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجے جناح ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے بعد سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا طبی معائنہ کیا۔









