بین الاقوامی قیمت میں 19 ڈالر کمی، ملک بھر میں سونے کے نرخ کم

0
133
بین الاقوامی قیمت میں 19 ڈالر کمی، ملک بھر میں سونے کے نرخ کم

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک روز قبل اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1629 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 19 ڈالر سستا ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی قیمت 4195 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply