بیمار افراد کے حج پر پابندی عائد کر دی گئی

0
182
بیمار افراد کے حج پر پابندی عائد کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف صحت مند اور توانا افراد ہی حج کر سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے جس میں پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کیمطابق سعودی حکومت نے خط میں کہا ہے کہ موسم کی سختی کے باعث صرف صحت مند اور توانا عازمین کو حج پر جانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض جیسے ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی میں مبتلا افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی، 12 سال سے کم عمر کے بچے اور حاملہ خواتین کو بھی حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان مذہبی امور کیمطابق عازمین حج کو گردن توڑ بخار، کورونا، سیزنل انفلوئنزا ، پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہوگا۔

Leave a reply