بیلا روس کےصدرکاوزیراعظم کےساتھ غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار

بیلا روس کےصدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے صدر مسلم لیگ نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس میں عشائیہ دیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک استقبالیہ پر بیلاروس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہبازشریف گذشتہ روز وفد کیساتھ دو دن کےسرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچےتھے۔
بیلا روس۔کےوزیر اعظم الیگزینڈرنے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔ بیلا روس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کیلئے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
بعدازاں ، بیلا روس کےصدر الیگزینڈر لوکاشینکو نےصدر مسلم لیگ نواز شریف اور پاکستان کےوزیر اعظم محمد شہباز شریف کےاعزاز میں اپنےفارم ہاؤس پرعشائیہ بھی دیا۔








