بیرون ملک جانے والے ہوشیار رہیں

0
183
بیرون ملک جانے والے ہوشیار رہیں

بیرون ملک جانے والے ہوشیار رہیں

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد ہوشیار رہیں، ایف۔ آئی۔ اے نے بیرون ملک ملازمت کا دھوکہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا، ایف۔ آئی۔ اے گوجرانوالہ نے کامونکی اور نارووال میں کارروائی کے دوران تین انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے،ایف۔ آئی۔ اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان قیصر، تنویر اور اختر انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈمیں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کا دھوکہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے رہے ہیں،ترجمان ایف۔ائی۔اے کا کہنا تھا کہ ملزم تنویر اختر سے تین پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئےجس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دہ سکا، ایف۔ ائی۔ اے حکام نے کہا کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے فی کس چالیس سے پچاس لاکھ روپے لیتا تھا۔

Leave a reply